ریئر ایڈمرل تاج الدینی: مشترکہ مشق کا مقصد شمالی بحر ہند میں میری ٹائم سیکورٹی کو بہتر بنانا ہے

تہران (ارنا) بحریہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ بحری مشق کا مقصد شمالی بحر ہند میں میری ٹائم سیکورٹی کا فروغ اور ایران، چین و روسی فیڈریشن کی بحریہ کے درمیان بحری رابطوں کو مضبوط بنانا ہے۔

10 مارچ بروز پیر میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ مشترکہ مشق میں روسی اور چینی یونٹس کے کمانڈروں کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں، ریئر ایڈمرل مصطفی تاج الدین نے کہا کہ آج ہم 7ویں میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ مشترکہ مشق کا آغاز کررہے ہیں، جس میں ایران کی بحری افواج، جی سی نیوی، روسی فیڈرل نیوی اور چین کی پیپلز نیوی کے جہاز شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال مشترکہ میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ مشق میں 9 ممالک بشمول پاکستان، قطر، عراق، جنوبی افریقہ، عمان، متحدہ عرب امارات، سری لنکا، آذربائیجان اور قزاقستان بطور مبصر شریک ہیں۔

ایڈمرل تاج الدینی نے کہا کہ مشق کا مقصد شمالی بحر ہند میں بحری سلامتی کو مضبوط بنانا اور ایران کی بحریہ، عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن کے درمیان بحری رابطوں کا فروغ ہے تاکہ تعاون، مہارت اور تجربات کی منتقلی کی سطح کو بڑھایا جا سکے۔

 انہوں نے آنے والے سالوں میں دوسرے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کی امید کا بھی اظہار کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .